چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کو بین الاقوامی ادارے کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے سکھر سے حراست میں لیا


آفتاب خان June 10, 2023
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبرکرائم سرکل سکھر نے کارروائی کے دوران چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کر کے لاڑکانہ کے رہائشی ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پرچائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی،ملزم کے موبائل فون سے فیس بک آئی ڈی اورچائلڈ پورنوگرافی کا مواد برآمد کرلیاگیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں