پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان نہیں فچ

پچھلے کچھ ماہ سے روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسی


این این آئی June 11, 2023
پچھلے کچھ ماہ سے روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عالمی ریٹنگ ایجنسی ''فِچ'' نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان نہیں۔

فِچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے امریکی خبر رساں ادارے ''بلومبرگ'' کی ایک ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا

کرسٹینز نے کہا کہ اگرچہ پچھلے کچھ ماہ میں روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے، لیکن سٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے جو روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت تجویز کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں