ایشیاکپ کا باضابطہ اعلان آج یا کل متوقع ذرائع

مجوزہ ایونٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول کیا جارہا ہے، ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum June 13, 2023
مجوزہ ایونٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول کیا جارہا ہے، ذرائع (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کا باضابطہ اعلان آج یا کل متوقع ہے۔

لاہور اور سری لنکا میں مجوزہ ایونٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول کیا جارہا ہے، قذافی اسٹیڈیم 4 میچز کی میزبانی کرے گا یا ایشیاکپ کے 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے آج معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے زبانی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مجوزہ شیڈول سے آگاہ کردیا ہے۔ لاجسٹک مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیاکپ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2023؛ بھارت کو شکست، پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل قبول

اے سی سی کی طرف سے مجوزہ ماڈل کے اعلان کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بھی تمام پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کریں گے، ایشیاکپ کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور میں 31 اگست سے 7 ستمبر کے درمیانی عرصے میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی خبروں کو مسترد کردیا

ایشیاکپ کے ابتدائی میچز کیلئے بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں گی۔ اس کے بعد تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے، جہاں بھارتی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی کےمجوزہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں