کراچی سمندری طوفان کو مذاق لینے والے درجن بھر شہری گرفتار
دفعہ 144 اور پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری تفریح اور ٹک ٹاک بنانے کے لیے ساحل پر پہنچے تھے
شہر قائد میں پولیس نے سمندری طوفان کو مذاق لینے اور ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ساؤتھ زون پولیس نے ممکنہ سمندری طوفان کے باعث ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ساحلی علاقوں میں سمندر میں جانے کی پابندی عائد کر کے ہدایت جاری کی گئی تھی شہری سمندر کی جانب جانے سے گریز کریں تاہم پابندی کے باوجود شہریوں نے ٹک ٹاک بنانے اور تفریح کرنے کے لیے ساحل سمندر پہنچے۔
مزید پڑھیں: سمندری طوفان کراچی سے صرف 380 کلومیٹر دور، لہریں 30 فٹ تک بلند
حکام کے مطابق شہریوں کو متعدد بار منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کر کے مقدُمہ درج کرلیا۔