پاک ایران کا ذرائع آمدورفت کو فروغ دینے پر اتفاق

ایرانی وفد کی ایاز صادق سے ملاقات، اسلامی ترقیاتی بینک کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار


Irshad Ansari June 14, 2023
چوہدری سالک سے ملاقات میں تیل و گیس، آئی ٹی، زراعت میں دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ایران کے درمیان ریل، سڑک، ہوائی اور سمندری ذرائع آمدورفت، عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے اورآئی ایس ڈی بی کے منصوبوں میں ایرانی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق ہوا ہے، تعاون کا مقصد ایرانی کمپنیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

ایران نے پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے منصوبوں میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ اتفاق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق سے ہونیوالی ملاقات میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایران اور پاکستان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن پر فوری عمل درآمد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس کا مقصد تجارتی اور اقتصادی امکانات کو فروغ دینے والے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے جو علاقائی استحکام اورخوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے،پاکستان باہمی مفادات کیلئے ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر ایرانی نائب وزیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون میں ایران کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، توانائی کے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے اپنے منصوبوں کا اشتراک کیا، انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعتراف کیا،انھوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ چینل کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں