سائرہ پیٹر نے ترکی میں مولانا رومی کی قوالی کی ریکارڈنگ مکمل کرلی

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ نے صوفیانہ کلام کو مولانا رومی کے مزار کے سامنے ریکارڈ کرایا


Khabar Nigar June 14, 2023
مولانا رومی کا کلام حکمت اور اعلیٰ خیالات کا درس دیتا ہے، گلوکارہ

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر نے ترکی کے شہر قونیا میں مولانا رومی کی قوالی کی ریکارڈنگ مکمل کرلی۔

صوفی اوپرا اسٹار گلوکارہ نے مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو خود ہی کمپوز کیا ہے اور قوالی کی ریکارڈنگ مولانا رومی کے مزار کے سامنے کی ہے۔

اس حوالے سے گلوکارہ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ مولانا رومی کا کلام حکمت اور اعلیٰ خیالات کا درس دیتا ہے اور شاعری کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں کے بند دروازے بھی کھولنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

سائرہ پیٹر نے کہا کہ مولانا رومی کے کلام میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کی شاعری میں سادگی بھی ہے اور سوزو گداز بھی ہے۔

سائرہ پیٹر نے کہا کہ اگرچہ ان کی شاعری کا خاص موضوع روحانیت اور عشق حقیقی یا عشق الٰہی تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مذہبی رواداری، اعتقادات، اخلاق کے موضوعات پر بھی بہت زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں