کریک ڈاؤن 30 کروڑ روپے کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط

گزشتہ دس دنوں کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ ساڑھے 81 لاکھ سگریٹس ضبط کئے


گزشتہ دس دنوں کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ ساڑھے 81 لاکھ سگریٹس ضبط کئے۔ فوٹو: فائل

کسٹم انٹیلی جنس کے 10روزہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کارروائیوں میں 30 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کر لیے گئے۔

کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے سب سے بڑی کارروائی بلوچستان میں کی گئی، جہاں کسٹم انٹیلی جنس نے 11کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی برانڈز کی 42 لاکھ سگریٹس، سندھ میں آٹھ کارروائیوں کے نتیجے میں 69.7 ملین روپے کے اعلیٰ برانڈز کی14 لاکھ سگریٹس ضبط کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ ٹرک سے کروڑوں روپے کے اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

پنجاب میں 13 لاکھ اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کر لیے گئے، جن کی مالیت 75.3 ملین ہے۔ اسی طرح کے پی کے کسٹمز انٹیلی جنس نے 43.9 ملین روپے مالیت کے ساڑھے11 لاکھ اسمگل شدہ سگریٹس پکڑی ہیں۔

مجموعی طور پر گزشتہ دس دنوں کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ ساڑھے 81 لاکھ سگریٹس ضبط کئے، جن کی مالیت 30کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، اس سے موجودہ مالی سال 2022-23ء میں کسٹم انٹیلی جنس کے ذریعے اسمگل شدہ سگریٹوں کی ضبطگی کی کل تعداد3 کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں