پنجاب کی عارضی مویشی منڈیاں سہولیات سے محروم جانوروں کے دام دُگنے

20 سے 25 کلو کے بکرے کی قیمت 70 سے 80 ہزار روپے مانگی جارہی ہے


افضال طالب June 17, 2023
فوٹو: فائل

محکمہ بلدیات کی ناقص حکمت عملی کے باعث عید قرباں کے موقع پر پنجاب بھر میں لگائی گئی عارضی مویشی منڈیاں سہولیات سے محروم ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹروپولیٹین کارپوریشنز کی جانب سے جو منڈیاں لگائی گئی ہیں اُن میں ٹینٹس، لائٹس، پانی اور واش رومز کی سہولیات موجود نہیں جس سے بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق قربانی کے جانوروں کیلئے قصور میں 6، شیخوپورہ 9، ننکانہ 6 اور لاہور میں 10 منڈیاں لگائی گئی ہیں جو کل (اتوار) سے فعال ہوجائیں گی، لاہور میں 10عارضی مویشی منڈیاں نو پرافٹ نو لاس پر لگیں گی اور کوئی ٹیکس یا فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت ڈبل بتائی جارہی ہیں، 20 سے 25 کلو کے بکرے کی قیمت 70 سے 80 ہزار اور تیس سے پنتیس کلو کے بکرے کے ایک لاکھ روپے مانگے جارہے ہیں۔

چار یا چھ دانتوں والا بڑا بکرا دو سے اڑھائی لاکھ روپے، درمیانی ویہڑہ تین لاکھ روپے، درمیانی گائے چھ سے سات لاکھ، زیادہ بڑے جانور کے دس سے پندرہ لاکھ روپے مانگے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں