کسٹمز نے فیکٹری سے13کروڑکاگٹکااورچھالیہ ضبط کرلی

ہارون آبادکی فیکٹری میں3630کلوچھالیہ اورانڈین گٹکاچھپایاگیا تھا


Ehtisham Mufti June 22, 2023
انسداداسمگلنگ مہم میں کسٹمز نے بلوچستان سے30کروڑکی اشیاضبط کرلیں فوٹو : فائل

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے انسداداسمگلنگ مہم کو جاری رکھتے ہوئے یومیہ بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی عامر تھہیم کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل کلکٹر امجد راجپر کی سربراہی میں سینئر پریونٹیو آفیسرز طارق محمود، طیب و دیگر کسٹمز افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے غیرقانونی تجارت اوراسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نگرانی کرتے ہوئے 13کروڑ روپے سے زائد مالیت کا انڈین گٹکا، چھالیہ، ایرانی ڈیزل ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی مذکورہ ٹیم نے سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں میسرز اے ایچ میٹل فیکٹری پر چھاپہ مارکر فیکٹری کی تلاشی لی تو فیکٹری سے 23 لاکھ 97 لاکھ روپے مالیت کی 3630 کلوگرام چھالیہ اور13 کروڑ 31 لاکھ مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا برآمد ہوا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دریں اثنا پاکستان کسٹمز فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کوئٹہ نے 30 کروڑ روپے کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں