برآمد کنندگان نے انکم آرڈیننس میں 99 ڈی کی نئی شق مسترد کردی

مجوزہ شق پر عمل درآمد سے صنعتیں بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہو جائیں گی، جاوید بلوانی


Ehtisham Mufti June 23, 2023
مجوزہ شق پر عمل درآمد سے صنعتیں بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہو جائیں گی، جاوید بلوانی۔ فوٹو: نیٹ

برآمدکنندگان نے انکم آرڈیننس میں99ڈی کی نئی شق کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ مجوزہ شق پر عملدرآمد ملک سے سرمائے کے پرواز کا باعث بنے گا اور مقامی صنعتیں بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہوجائیں گی۔

پاکستان اپیرل فورم کے چئیرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ مجوزہ نئی شق پر عمل درآمد کی صورت میں وہ تاجر وصنعتکار جو باقاعدگی سے ٹیکسوں کی ادائیگیاں کررہے پر گزشتہ 5سال کے دوران کسی بھی وجہ سے ان کی بڑھی ہوئی آمدنی یا منافع پر اضافی ٹیکس عائد کردیا جائے گا، حکومت کے اس غیردانشمندانہ اقدام سے برآمدکنندگان سمیت دیگر تجارت وصنعتی حلقوں میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا

جاوید بلوانی نے کہا کہ مقامی برآمدی صنعتوں کو ڈی ایل ٹی ایل کی عدم ادائیگیوں کے باوجود نئے مالی سال میں بھی سپر ٹیکس کی وصولیوں کو برقرار رکھا گیا ہے حالانکہ حکومت نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو صرف ایک سال تک رکھنے کا اعلان کیا تھا، رواں سال بھی سپر ٹیکس کے نفاذ سے برآمدی صنعتوں کے مالیاتی مزید بڑھ گئے ہیں۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انکم ٹیکس کی نئی شق پر عمل درآمد روک دے بصورت دیگر ویلیوایڈڈ سمیت دیگر شعبوں کی برآمدات پر انتہائی مہلک اثرات مرتب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں