ای سی سی اجلاس چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کی منظوری

توسیع کی منظوری کے بعد سندھ کی شوگر ملز 12 جون سے بقایا 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرسکیں گی۔


Irshad Ansari June 23, 2023
فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(آی سی سی) نے چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی، متعدد وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس بھی منظور کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے چینی کی برآمدی مدت میں 60 روزہ توسیع کی منظوری دے دی۔

چینی کی برآمدی مدت میں توسیع سندھ کی شوگر ملز کے کوٹے کے لیے دی گئی ہے جس کے بعد شوگر ملز 12 جون سے بقایا 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرسکیں گی۔

علاوہ ازیں ای سی سی کے اجلاس میں پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ صوبوں کو اخراجات پورے کرنے کے لیے 250 ارب روپے،وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے 3 ارب 62 کروڑ60 روپے بھی منظور کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں