فیشن ڈیزائننگ انڈسٹری بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئی

نامور فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے کسٹمرز سے سیلزٹیکس وصولی کے باوجود ادا نہ کرنے کا انکشاف


Ehtisham Mufti June 24, 2023
ملبوسات کی تیاری میں اسمگل شدہ کپڑا استعمال کرنے والے ڈیزائنر کیخلاف مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

فیشن ڈیزائننگ انڈسٹری بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی۔

انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کراچی نے فیشن ڈیزائننگ انڈسٹری کے بڑے برانڈز کی ٹیکس چوری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نامور فیشن ڈیزائنرز اپنے کسٹمرز سے سیلزٹیکس وصول کرنے باوجود ایف بی آر کو ادا نہیں کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی اینڈ آئی ایف بی آر کراچی نے ایک معروف فیشن ڈیزائنر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو اپنی برانڈ کی ملبوسات کی تیاری میں اسمگل شدہ کپڑے کا استعمال کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی کی برانڈڈ کپڑوں پر سیلز ٹیکس ریٹ 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی مخالفت

آئی اینڈ آئی حکام نے بتایا کہ مذکورہ فیشن ڈیزائنر پر جعلی سیلز ٹیکس انوائسز سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے اور اس فیشن ڈیزائنر کی جانب سے ابتدائی طور پر 14 کروڑ روپے کے ریونیو نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ درج ہوتے ہی مذکورہ فیشن ڈیزائنر نے 50لاکھ کی ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے، آئی اینڈ آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر نامور فیشن ڈیزائنرز بھی جعلی سیلز ٹیکس انوائسز میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی اینڈ آئی، ایف بی آر عیدالاضحی کے بعد نشاندہی شدہ معروف فیشن ڈیزائنرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔