سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولیں گی

حکومت کی شکایت پر فوری عمل،ریڈ لسٹ مواد فوری ہٹانا پڑے گا


Irshad Ansari June 25, 2023
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا رولز کوحتمی شکل دے دی، سزائیں برقرار۔ فوٹو: فائل

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان پاکستان میں ورچوئل دفاتر کے قیام پر اتفاق ہو گیا۔

ورچوئل دفاتر میں سوشل میڈیا کمپنیوں کا نمائندہ 24 گھنٹے دستیاب ہو گا اور کمپنیاں حکومت پاکستان کی شکایت پر فوری پراسس کریں گی۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ سوشل میڈیا رولز کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاتر کھولنے کے بجائے ورچوئل دفاتر بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بڑھتی قدر، بھاری ٹیکسز سے آئی ٹی سیکٹر بحران کا شکار

حکومت کی سوشل میڈیا رولز کمیٹی نے متنازعہ مواد کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل مواد فوری ہٹانا ہوگا۔ یلو لسٹ میں شامل مواد شکایت کے بہتر گھنٹوں میں ہٹانا لازم ہوگا۔ معمول کی شکایات کے مواد کو گرین لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے الگ اتھارٹی نہیں بنائی جائے گی بلکہ پی ٹی اے ہی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔ سوشل میڈیا کمیٹی نے رولز میں تجویز سزائوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں