پام آئل کی درآمدات میں اضافہ سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی استحکام

مئی میں سویا بین آئل درآمدات پر 28.83 ملین ڈالر صرف، کاروں کی درآمدات میں54 فیصد کمی


APP June 26, 2023
چین و دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی خسارے میں کمی، ٹرانسپورٹ گروپ میں 17 فیصد نمو ریکارڈ۔ فوٹو: فائل

پام اورسویا بین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شماریات اور اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 3.172 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں4 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال پام آئل کی درآمدات پر3.059 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، مئی میں پام آئل کی درآمدات پر327.70 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، جو اپریل میں217.87 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 265.21 ملین ڈالر تھا، مالی سال2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.151 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم، اسٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کردیا


اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر278.46 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 217.69 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی میں سویا بین آئل کی درآمدات پر 28.83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جواپریل میں 16.83ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 94.13 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2022 میں سویا بین آئل کی درآمدات پر 238.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔علاوہ ازیں کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں