چھوٹے بچوں پر تشدد اور بد فعلی کے واقعات میں اضافہ
سرکاری و پرائیویٹ اسکولز میں بچوں کو اس حوالے سے سیلف ڈیفنس پر آگاہی دی جا رہی ہے
پنجاب میں چھوٹے بچوں کے ساتھ تشدد و بد فعلی کے واقعات میں اضافے کے بعد صوبے میں سرکاری و پرائیویٹ سطح پر اس کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے لیے مختلف قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری و پرائیویٹ اسکولز میں بچوں کو اس حوالے سے سیلف ڈیفنس پر آگاہی دی جا رہی ہے، وہی زیادتی کا شکار بچوں کو ٹراما سے نکالنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں چھوٹے بچوں کے اغوا بدفعلی و تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد حکومت نے صوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔