سوات پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیت 4 رہنماؤں نے گرفتاری دے دی

تصادم اور ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے سابق صوبائی وزیر نے گرفتاری دی اور کارکنان کو پُرامن رہنے کی تلقین کی


Numainda Express June 30, 2023
فوٹو ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر سمیت چار مقامی رہنماؤں نے کارکنان اور لیویز کے درمیان ناخوشگوار واقعہ روکنے کے لیے رضاکارانہ گرفتار دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے بٹ خیلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شکیل خان ایک پروگرام میں پہنچے جہاں مقامی عہدیداران اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

لیویز اور پولیس کو جب پی ٹی آئی رہنما کی موجودگی کی اطلاع ملی تو وہ بھاری نفری کے ہمراہ گرفتاری کے لیے پہنچی جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوئی اور تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

شکیل خان اور مقامی رہنماؤں نے کارکنان کو پُرامن رہنے کی تلقین کی اور تصادم سے بچنے کے لیے لیویز اہلکاروں کو رضاکارانہ گرفتار دے دی۔

مالاکنڈ لیویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیت جار رہنما نو اور دس مئی کو پیش آنے والے واقعات میں ملوث تھے جن کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ ترجمان کے مطابق 3 ایم پی او کے تحت گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

سابق صوبائی وزیر کے ساتھ پی ٹی آئی کے ضلعی و تحصیل عہدیدار مقبول، جمال اور شہاب کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں