ٹیکس وصولی میں 486 ارب روپے شارٹ فال کا انکشاف

رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف7 ہزار 640 ارب،وصولی7ہزار 154 ارب روپے


Irshad Ansari July 02, 2023
عید کی تعطیلات کے بعد ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی ہوگی، ذرائع ایف بی آر (فوٹو فائل)

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کی مد میں 19فیصد گروتھ کے باوجود486 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ 7 ہزار 640 ارب روپے ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ،البتہ عید کی تعطیلات کے بعد ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد وشمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی واقع ہوگی مگر ہدف پورا ہونا پھر بھی مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 10ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 400 ارب روپے ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے عید تعطیلات شروع ہونے سے قبل مجموعی طور پر 7ہزار 154 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیاد ہیں مگر مقرر ہدف سے کم ہیں، کیونکہ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف7 ہزار 640 ارب روپے تھا، اس لحاظ سے رواں مالی سال کے دوران حاصل کردہ ٹیکس وصولیاں مقرر ہدف سے 486ارب روپے کم ہیں، ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے فروری میں200 ارب روپے کا منی بجٹ لایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ درآمدات پر پابندیوں اور معاشی صورتحال کے باعث ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں 19 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں