ڈی جی پی ٹی اے کے اسلام آباد میں گھر کا چور صفایا کرگئے

مسروقہ مال میں زیورات ، لیب ٹاپ، گنز، فونز، گھڑیاں، ایک لاکھ روپے کا قلم بھی شامل


مسروقہ مال میں زیورات ، لیب ٹاپ، گنز، فونز، گھڑیاں، ایک لاکھ روپے کا قلم بھی شامل

عید الاضحی کی چھٹیاں منانے آبائی علاقہ گئے پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے گھرواقع جی سیون فور کا نامعلوم چور صفایا کرگئے۔

ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کامران خان گنڈاپورکی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ میں کہاگیاہے کہ انکے گھر چوروں نے1کروڑ 39 لاکھ 60 ہزار روپے کی واردات کی۔

ڈی جی پی ٹی اے تھانہ آبپارہ کی حدود میں سرکاری مکان نمبر A 25 گلی نمبر 49 سیکٹر جی سیون فور میں مقیم ہیں۔عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد جب وہ واپس اپنے گھر پہنچے تو دیکھا کہ کھڑکی کو آری سے کاٹا گیا تھا۔طلائی زیورات 35 تولے مالیتی 82لاکھ 85 ہزار روپے چوری ہوئے۔

مسروقہ سامان میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا لیب ٹاپ ، 14 لاکھ روپے کی شکاری گن ، ونچسٹر شارٹ گن مالیتی 5 لاکھ روپے ، کلاشنکوف AK-47 مالیتی 2لاکھ 20 ہزار روپے، 2 لاکھ روپے کے 5 موبائل فون ، 7 گھڑیاں مالیتی 8 لاکھ ، 7 امپورٹڈ سن گلاسز مالیت 2 لاکھ 50 ہزار روپے، پرفیوم و میک اپ سامان مالیتی 4 لاکھ 50 ہزار روپے ، سوٹ کیس تحائف و قیمتی اشیاء سے بھرے ہوئے مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار شامل ہیں۔

ایک لاکھ روپے کا امپورٹڈ قلم ، 800 ڈالر کیش، ایک ہزار سعودی ریال، تین لاکھ روپے کیش بھی چوری ہوئے۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔