دورہ سری لنکا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع

نائب کپتان محمد رضوان دوسرے سیشن میں کیمپ کا حصہ بنیں گے


Zubair Nazeer Khan July 04, 2023
نائب کپتان محمد رضوان دوسرے سیشن میں کیمپ کا حصہ بنیں گے (فوٹو: فائل)

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔

حنیف محمد ریجنل اکیڈمی گراونڈ پر تربیتی کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز ہوا، فریضہ حج کے ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچنے والے قومی کپتان بابراعظم بھی کیمپ کا حصہ ہیں جبکہ نائب کپتان محمد رضوان دوسرے سیشن میں کیمپ کا حصہ بنیں گے۔ اسیئ طرح فاسٹ بولر حسن علی اور شان مسعود منگل کو کیمپ جوائن کریں گے۔

زاہد محمود اور ساجد خان کوخصوصی طور پر کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے، پہلے ٹریننگ سیشن کاآغاز ہلکی پھلکی جسمانی ورزشوں سے ہوا، وارم اپ کے دوران کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر آن لائن نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

قو می ٹیم کا چار روزہ کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ کی شب کولمبو روآنہ ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24 سے 28جولائی تک شیڈول ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابراعظم (کپتان) محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا،سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود اسکواڈ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں