انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پھر سے اڑان

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 90 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ریٹ 280 روپے پر پہنچ گئے


Business Reporter July 07, 2023
فوٹو: فائل

جمعہ کے روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 86 پیسہ اضافہ سے 277.04روپے سے بڑھ کر277.90روپے کی سطح پر آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپے اضافہ سے279روپے سے بڑھکر280روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 4 روپے اضافہ305روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 4 روپے اضافہ سے 357روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت دو روز تک گراوٹ کا شکار رہی تھی، دو روز قبل انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں تھیں اور پھر گزشتہ روز معمولی کمی کے بعد آج پھر سے قیمت بڑھ گئی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں