دبئی سے آ نے والے 2 مسافروں سے 6 کروڑ کے موبائل فون برآمد

کوہاٹ کے محمد عباس سے 139 اور دوسرے مسافر سے 111 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے، کسٹمز حکام


Khususi Reporter July 07, 2023
فوٹو: فائل

کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمزحکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور دبئی سے موبائل فونز لانے والے دو کھیپیوں کو گرفتار کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سےپشاور آنے والی فلائٹ216 خراب موسم کی وجہ سے اسلام آباد میں اترگئی۔

پرواز سے آنے والے دو مشکوک مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو کوہاٹ کے محمد عباس سے 139 اور دوسرے مسافر سے 111 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں