خیبر پختونخوا میں 411 سرکاری نوکریوں کے ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا میں نوکریوں کے لیے امیدوار بہت زیادہ ہونے پر مرحلہ وار ٹیسٹ لیے گئے


محمد ہارون July 08, 2023
اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا میں نوکریوں کے لیے امیدوار بہت زیادہ ہونے پر مرحلہ وار ٹیسٹ لیے گئے (فوٹو ایکسپریس )

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کے دفاتر میں 411 اسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ میں ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا دفاتر میں جونیئر آڈیٹر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، یو ڈی سی، ایل ڈی سی اور اسٹینو ٹائپسٹ کی 411 اسامیوں پر تقرری کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ان امیدواروں کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کی طرف سے پشاور میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تعداد بہت زیادہ ہونے کے سبب ان امیدواروں کے ٹیسٹ مرحلہ وار لیے گئے۔ امیدواروں کا تعلق پورے صوبے کے اضلاع سے تھا۔

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا ڈاکٹر اکبر علی خان نے تمام ٹیسٹ کی خود نگرانی کی۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کی شفافیت کے لیے ہر قسم کے انتظامات کیے گئے تاکہ امیدواروں کو ان کا جائز حق دیا جا سکے۔ ان کے مطابق نتائج کا اعلان 15 سے 20 روز میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں