غیرملکی سرمایہ کاروں کو منافع اپنی کرنسی میں بھیجنے کی اجازت مل گئی

غیرملکی سرمایہ کاروں کوخصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا، حکام


این این آئی July 09, 2023
غیرملکی سرمایہ کاروں کوخصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا، حکام۔ فوٹو: فائل

حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پورا منافع اپنے ملک کی کرنسی میں بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو 6 صنعتوں کے علاوہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاری بورڈ، آسان کاروبار بل متعارف کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوخصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق پالیسی کا مقصد 20 سے 25 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں