پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والا ملک بن گیا

آبادی کے عالمی دن پر پاپولیشن کونسل رپورٹ میں ہوشربا اعداد وشمار جاری


این این آئی July 12, 2023
ہر سال آبادی میں 2.4فیصد اضافہ، اوسط ہر ماں 4بچے پیدا کررہی ہے، رپورٹ (فوٹو: فائل)

پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والا ملک بن گیا، ملک میں ہر سال آبادی میں دو اعشاریہ 4فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں ہر سال 11ہزار مائیں دوران زچگی انتقال کر جاتی ہیں۔پاپولیشن کونسل نے آبادی کے عالمی دن پر ہوشربا اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی بن گیا، ملک میں ہر سال آبادی میں 2.4فیصد اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کی آبادی تمام ایشیائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال 11ہزار مائیں دوران زچگی انتقال کرجاتی ہیں، ہر ایک ہزار میں سے 62بچے ایک سال ہونے سے پہلے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبادی کا عالمی دن،ایکسپریس میڈیاگروپ اور ڈی کے ٹی کے اشتراک سے سیمینار


پاپولیشن کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اوسط ہر ماں چار بچے پیدا کررہی ہے، پاکستان کے 40فیصد بچے غذائی قلت کا شکار اور 29فیصد کا وزن کم ہے، پاکستان میں 5سال سے کم عمر 18فیصد بچے بڑھ نہیں رہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2040 تک 10کروڑ سے زائد نوکریوں، 2 کروڑ گھروں کی ضرورت ہوگی، آبادی میں اضافے سے پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہورہا ہے، 2040 تک پاکستان کو 85ہزار مزید پرائمری اسکولوں کی ضرورت پڑے گی۔عالمی ادارے نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان میں ہر تین میں سے ایک بچہ اسکول نہیں جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں