گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے
سعودی عرب، یو اے ای اور آئی ایم ایف سے ملنے والی رقوم آئندہ ہفتے کی رپورٹ میں شامل کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 جولائی تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری ذخائر 4 ارب 52 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اس طرح گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب سے موصولہ 2 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے موصولہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کو شامل کرکے سرکاری ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
تاہم اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے یہ انفلوز آئندہ ہفتہ کی زرمبادلہ کی رپورٹ میں شامل کیے جائیں گے۔