بھارت نے گستاخانہ فلم کو يوٹيوب پر بلاک کر دیا

بھارتی حكام نے مسلمانوں كے غم وغصہ كو دیکھتے ہوئے گستاخانہ فلم كو يوٹيوب پر بلاک كرديا ہے۔


APP/Sana News September 17, 2012
بھارت نے امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کويوٹيوب پر بلاک كرديا. فوٹو: فائل

بھارت نے امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کويوٹيوب پر بلاک كرديا ۔

بھارتی وزارت خارجہ كے ترجمان سيد اكبردين كے مطابق بھارت ہميشہ ہی سے مذہبی جذبات كو ٹھيس پہنچانے والےمواد کی مذمت كرتا ہے، ذرائع ابلاغ كے مطابق گستاخانہ فلم كے خلاف بھارت میں بھی احتجاج کاسلسلہ جاری ہے اوران علاقوں میں جہاں مسلمان اكثريت میں رہتے ہیں وہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اورامريكاكے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی حكام نے مسلمانوں كے غم وغصہ كو دیکھتے ہوئے گستاخانہ فلم كو يوٹيوب پر بلاک كرديا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں