سی پیک چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا

2022 میں باہمی تجارتی حجم 26.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پلاننگ کمیشن


APP July 18, 2023
2022 میں باہمی تجارتی حجم 26.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پلاننگ کمیشن۔ فوٹو فائل

سی پیک کے تحت گزشتہ ایک دہائی میں چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گزشتہ ایک دہائی میں چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے،2022میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 26.5ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک پاکستانی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے، چین

پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ملک میں پاکستان کے پہلے سب وے اور پہلے انٹیلی جنٹ ایکسپریس وے کے کچھ حصے مکمل ہو چکے ہیں اور ٹریفک کیلیے کھول دیے گئے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت سے سی پیک نے توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اہمیت دی ہے، جس سے2022 کے اختتام تک2 لاکھ30 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔