شہری کا قتل کیس 3 سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کی ضمانت خارج

ملزمان نے شہری حسن عباس کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی


کورٹ رپورٹر July 18, 2023
فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے شہری حسن عباس کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے نامزد 3 سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کی ضمانت خارج کر دی۔

جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو شہری حسن عباس کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے نامزد 3 سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ متقول حسن عباس کو سید سلمان نے گھر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور پولیس نے قتل کو سلمان کے گھر میں ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، قتل کے بعد سابق ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں نے شواہد مٹانے کی کوشش کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ واقعے کے 2 مقدمات درج کیے گئے، 2021 میں چالان پیش کیا گیا۔ چالان منظور ہونے کے بعد عدالت کو آگاہ کیے بغیر تفتیشی افسر تبدیل کرکے دوبارہ تفتیش کی گئی۔ 3 سال گزر جانے کے باوجود ملزمان پر فرد جرم عائد تک نہیں ہوسکی۔

عدالت نے قتل کیس میں نامزد 3 سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کی ضمانت خارج کر دی۔ سابق ایس ایچ او الفلاح سعادت احمد، ذوالفقار علی، سید کامران علی اور سید سلمان علی کی ضمانت خارج ہونے کے بعد عدالت سے بھاگنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے سندھ ہائیکورٹ کے لاک اَپ میں بند کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں