کے پی ٹی کے آپریشنز کیلیے یواے ای کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کی اجازت

مذاکرات کے لیے سیکریٹری قانون، سیکریٹری بحری امور، وزارت خزانہ و خارجہ حکام پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی


Irshad Ansari July 20, 2023
—فائل فوٹو

کابینہ کی کمیٹی برائے حکومتی لین دین نےکراچی پورٹ ٹرسٹ اور جنرل کارگو ٹرمینل کے آپریشنز کیلیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر مذاکرات کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے حکومتی لین دین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور جنرل کارگو ٹرمینل پر وزارت بحری امور کی سمری پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی نے فریم ورک معاہدے پر مذاکرات کی اجازت دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کیلیے کابینہ کمیٹی نے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

مذاکراتی کمیٹی میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری بحری امور، وزارت خزانہ و خارجہ حکام شامل ہوں گے۔ کمیٹی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں