آج تک ایساگیت نہیں گایا کہ جس سے شرمندگی ہو نوراں لعل

وزیرآباد میں پولیس نے میرے ساتھ ناانصافی کی،چند روز میں پریس کانفرنس کروں گی، گلوکارہ


Cultural Reporter May 05, 2014
وزیرآباد میں پولیس نے میرے ساتھ ناانصافی کی،چند روز میں پریس کانفرنس کروں گی، گلوکارہ فوٹو: فائل

گلوکارہ نوراں لعل نے کہا کہ وزیرآباد میں ہونے والی تقریب میں کچھ ایسا نہیں گایا کہ جس پر پولیس ایکشن کرتی۔

انھوںنے کہا کہ پولیس نے میرے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کو تحفظ دینا ہے نہ کہ انھیں تنگ کرنا ۔ انھوں نے کہا کہ آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھری گانے گائے۔گلوکارہ نے کہا کہ فلموں میں ایسی لیے گانے نہیں گائے کیونکہ میں نے قابل اعتراض شاعری کو گانے سے انکار کردیا تھا۔انھوں نے کہا کہ پولیس گردی کے خلاف آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کرونگی جس میں پولیس کی طرف سے کی جانیوالی زیادتی اور رویے کے خلاف میڈیا کو بتائونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں