مہنگائی اور بیروزگاری 12 لاکھ پاکستانی دیار غیر میں جا بسے

تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز،نوجوانوں کی شرح ہمسایہ ممالک سے زیادہ


INP July 22, 2023
جانے والوں میں موجودہ سال میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری اور سیاسی عدم استحکام کے باعث بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہو گیا، موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک 12 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق دیارغیر جا بسنے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی، نوجوانوں کے دیارغیر جا بسنے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان ہمسایہ ممالک میں سرفہرست آگیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے مطابق بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں موجودہ سال میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 3 لاکھ 95 ہزار 166 افراد ہجرت کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی، بے روزگاری، نوجوانوں کا بیرون ممالک جانے کا سلسلہ تیز

ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 کروڑ آبادی میں سے حالیہ عرصے میں تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔

سال2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 لوگ بیرون ملک گئے تھے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا 6.47 فیصد بنتا ہے،ہمسایہ ملک بھارت کی مجموعی آبادی تقریباً ایک ارب 40 کروڑ ہے جس میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بیرون ملک مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں