غیر ملکی فنانسنگ میں 53 فیصد کمی کا انکشاف

پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں دس ارب 88کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا


Irshad Ansari July 23, 2023
غیر ملکی امداد میں 12ارب ڈالر کی کمی کا سامنا رہا، اعدادوشمار۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو گزشتہ مالی سال 2022-23 میں غیرملکی فنانسنگ میں 53 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کو گزشتہ مالی سال 2022-23 میں مجموعی طور پر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا ہے جوکہ گزشتہ مالی سال کیلیے غیر ملکی امداد کے بجٹ 22 ارب 88 کروڑ ڈالر کے بجٹ تخمینہ سے بارہ ارب ڈالر کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2022-23میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی

اس حوالے اقتصادی امور ڈو یژن کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ غیر ملکی امداد میں 12 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 ارب 26 کروڑ ڈالر قرض دیاجبکہ عالمی بینک نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر قرض دیا۔

اقتصادی ڈویژن کے مطابق گزشتہ مالی سال2022-23 عالمی مالیاتی اداروں سے 7 ارب 67 کروڑ ڈالر کی امداد کا ملنے تخمینہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں