غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے خواہش مند

سعودی عرب، امارات،قطر، کویت، عمان و دیگر ممالک سرمایہ کاری کے خواہش مند


خالد محمود July 23, 2023
روزگار کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا،چیف ایگزیکٹوٹیلی نار۔ فوٹو: فائل

غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

اسپین کے سرمایہ کارآسکر ریموس نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ہمیں پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔

سعودی عرب کے محمد حذیفہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں۔ سعودی عرب،عرب امارات،قطر، کویت، عمان اور دیگر بیرونی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

چیف ایگزیکٹو ٹیلی نار کمپنی عرفان وہاب نے کہا روزگار کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود کاکہناتھا کہ رورل اور ریموٹ ایریاز میں 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ اورمختلف آئی ٹی کے پلیٹ فارمز پھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بڑھتی قدر، بھاری ٹیکسز سے آئی ٹی سیکٹر بحران کا شکار

چیف ایگزیکٹو شیدیو زہرہ نورین نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار ملک بھر میں ہونے چاہیے۔ نیشنل انکیوبیشن سنٹر، حیدرآباد کے آ فسرسید اظفر حسین نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے دْنیا میں اپنا نام بنانے کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے۔

چیف ایگزیکٹو ابیکس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سعید نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مواقع پاکستان کے مستقبل کی ترقی کیلیے پاکستان کی پختہ ترجیحات میں سے ایک ہے، میڈک سی ای او ڈاکٹر سائرہ صدیق نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کو شرکت کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں