قطر کے المرقاب گروپ کا کراچی میں 2 کول پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

المرقاب گروپ پورٹ قاسم کراچی پر 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے2 کول پاور پلانٹ لگائے گی


فیاض ولانہ May 05, 2014
وزیراعظم نوازشریف 6مئی کو مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے ان دونوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے فوٹو: فائل

دنیابھر میں بینکنگ،ہوٹلنگ،رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنy والے قطر کے شیخ حمادبن جاسم الثانی اور انکے کاروباری ادارے المرقاب گروپ نے پورٹ قاسم کراچی کے مقام پر 660میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے2علیحدہ علیحدہ کول پاور پلانٹ لگانے کافیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم نوازشریف 6مئی کو مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے ان دونوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔المرقاب گروپ نے اس سے قبل امریکہ، یورپ ،ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ان کی کاروباری دلچسپی کے شعبوں میں ہوٹلنگ ،بینکنگ ،رئیل سٹیٹ مخصوص صنعتیں ہیں مگر پہلی بارالمرقاب گروپ نے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔المرقاب گروپ کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کرنے کے چین کے ماہر کاروباری گروپ سائینوہائیڈرو ریسورسز لمیٹڈ کی تکنیکی معاونت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں