پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب
ڈیلر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر 15دن بعد چار مراحل میں کیا جائے گا، ذرائع
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ فریقین کی منظوری کے بعد معاہدے کو تحریر شکل دیدیا گیا ہےجبکہ معاہدے پر وزارت پیٹرولیم، اوگرا اور پیٹرولئیم ڈیلرز کے نمائندے دستخط کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دوران اجلاس وزارت پٹرولیم نے فی لیٹر مارجن میں 1.64روپے اضافے کہ تجویز دی تھی جس پر پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے اجلاس میں کئی گھنٹے تک انکار کیا جاتا رہا اور بعد ازاں کے وزارت کی اس تجویز کو ڈیلرز نے تسلیم کرلیا۔
ذرائع نے بتایاکہ اب ڈیلر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر 15دن بعد چار مراحل میں کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مارجن میں ہر 15دن میں فی لیٹر 41پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیلرز کے مارجن کو بڑھانے کی غرض سے صرف چار مرتبہ مارجن میں اضافہ کیا جائیگا، اس طرح سے پیٹرولیم ڈیلرز کو مُکمل تجویز شُدہ مارجن دو ماہ میں ملے گا، اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز اپنے موجودہ 6روپے فی لیٹر مارجن میں 5روپے کے اضافے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے ڈیلر مارجن میں اضافے کو پیٹرول پمپوں کے ورکرز کی کم سے کم ماہانہ 25ہزار روپے کی اجرت اور 8گھنٹوں کے اوقات کار سے مشروط کرنے کا عندیہ دیا تھا۔