آئی ایم ایف کا پاکستان کو سیلاب کے بعد کم امداد ملنے کا اعتراف

آئی ایم ایف نے مزید خطرات کی نشاندہی بھی کی ہے


این این آئی July 25, 2023
آئی ایم ایف نے مزید خطرات کی نشاندہی بھی کی ہے۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے پاکستان کو سیلاب کے بعد کم امداد ملنے کا اعتراف کرلیا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن ابھی تک عالمی امداد کا منتظرہے۔ آئی ایم ایف نے مزید خطرات کی نشاندہی بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر 305 روپے تک پہنچ سکتا ہے، آئی ایم ایف کے اندازے

دستاویزات کے مطابق جنیوا ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے 10.9 ارب ڈالر امداد کا وعدہ کیا گیا تاہم پاکستان کو اب تک عالمی امداد کا بہت چھوٹا سا حصہ ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں