ایشین چیمپئینز ٹرافی پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری

ایونٹ کا آغاز 3 اگست سے ہوگا


Muhammad Yousuf Anjum July 25, 2023
ایونٹ کا آغاز 3 اگست سے ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

ایشین چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی 3 اگست سے چنائی میں شروع ہورہی ہے، جس میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کی 31 جولائی کو بکنگ کروائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو ویزوں کے اجرا کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے تاہم 2 سے 3 آفیشلز کے ویزے ابھی التوا کا شکار ہیں جنہیں جلد ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ہاکی ٹیم نے بھارت کے ویزا کیلئے اپلائی کردیا

قومی ٹیم کے کنلسٹنٹ شہناز شیخ کا نام بھی بھارت کی جانے والی ٹورنگ پارٹی بھی شامل ہے تاہم ان کا ویزا پراسس ابھی شروع ہوا ہے۔ ہمسایہ ملک قومی ٹیم کی روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کیلئے ایک سے دو روز میں این او سی جاری کردیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر بھی بھارت جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم روایتی حریف کے خلاف 9 اگست کو مدمقابل آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں