بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان شہریوں کو مختلف فون نمبرز سے دھمکی آمیز کالز کر کے ہراساں کرتے تھے


طالب فریدی July 25, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد سلیمان، عبدالرحمان اور محمد اویس شامل ہیں۔ ملزمان شہریوں کو مختلف فون نمبرز سے دھمکی آمیز کالز کر کے ہراساں کرتے تھے۔

ملزمان کیش گین، واوو لون، کیو لون، کوئیک منی، ان منی، ایزی منی، زوماٹو لون وغیرہ جیسی ایپس کے ذریعے شہریوں کو قرض فراہم کر رہے تھے۔ مبینہ کمپنی ایس سلوشن بطور ریکوری یونٹ کام کر رہی تھی۔

مبینہ کمپنی ایجنٹوں کو قرض دہندگان کی تفصیلات دیتی تھی، یہ ایجنٹس قرض دہندگان سے قرض کی وصولی کے لیے بلیک میلنگ کے مختلف حربے استعمال کرتے تھے۔

بعد ازاں شہریوں کو ایڈٹ شدہ قابل اعتراض تصاویر اور وائس کال کے ذریعے ہراساں کرتے تھے، یہ تصاویر قرض دہندگان کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود خاندان اور دوستوں کو بھی شیئر کی جاتی تھیں۔

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں