بزرگ شہری سیلابی پانی میں بہتا ہوا بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

مذکورہ شخص کی تصاویر بی ایس ایف انڈیا سمیت پاکستانی وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہیں، ذرائع


آصف محمود July 25, 2023
بھارتی شہری بولنے اورسننے کی صلاحیت سے محروم ہے ،(فوٹو: ایکسپریس)

دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بہتاہوا ایک بھارتی بزرگ شہری پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی شہری بولنے اورسننے کی صلاحیت سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا نام اور علاقہ بتانے سے قاصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان رینجرز پنجاب نے قصور میں پولیس کے ذریعے ایک بزرگ کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا، جس کے بارے بتایا گیا کہ وہ دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا انڈیا سے پاکستان پہنچا ہے۔

مذکورہ شخص کے ہاتھ کی پشت پر ہندی زبان میں اس کا نام لکھا ہوا ہے جسے واضح طور پر پڑھا نہیں جاسکتا۔ اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ ہندو ہے اور ہنومان جی کا پجاری ہے اور کافی دور سے دریا میں بہتا ہوا ادھر آگیا ہے۔

بھارتی بزرگ شہری نے اشاروں میں ہی اپیل کی کہ اسے واپس اس کے ملک بھیجا جائے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی تصاویر بی ایس ایف انڈیا سمیت پاکستانی وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہیں تاکہ بھارتی سفارت خانے کو اس شخص سے متعلق آگاہ کیا جائے اور اس کی شہریت کی شناخت کی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں