200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال

عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائیگی،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی


News Agencies July 26, 2023
 ملک میں ضروری دوائیں موجود نہیں، جعلی اور اسمگلڈ سپلائی کی جارہی ہیں، ماہرین امراض قلب (فوٹو : انٹرنیٹ)

ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیو گرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔

ماہرین کے مطابق اصلی دواؤں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اور اسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں