پاکستان انٹرنیشنل ایگریکلچرل فنڈ میں ہوسٹ کنٹری معاہدہ

وزیر خارجہ بلاول زرداری، آئی ایف اے ڈی کے صدر الوارو لاریونے معاہدے پر دستخط کیے


News Agencies July 26, 2023
وزیر خارجہ بلاول زرداری، آئی ایف اے ڈی کے صدر الوارو لاریونے معاہدے پر دستخط کیے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) نے ہوسٹ کنٹری معاہدہ پر دستخط کردیے، معاہدے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور آئی ایف اے ڈی کے صدر الوارو لاریو نے دستخط کیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ہوسٹ کنٹری معاہدہ کے تحت آئی ایف اے ڈی کا کنٹری آفس اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان اورآئی ایف اے ڈی کے درمیان پہلے سے موجود اہم تعاون کو باضابطہ شکل دے گا۔ پاکستان بھر میں (آئی ایف اے ڈی) کا موجودہ پورٹ فولیو مجموعی طور پر 673 ملین ڈالر ہے، جو دنیا میں آئی ایف اے ڈی کا دوسرا سب سے بڑا کاروبار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت اور تعمیرات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، وزیر خزانہ

پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کے 5 منصوبے بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں جاری ہیں جن میں سے چھٹا منصوبہ سندھ میں شروع ہوگا۔

دریں اثناچیئرمین پی پی بلاول زرداری نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے انہوں نے سندھ کے وزراء اور منتخب نمائندوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ متاثرین کی مدد کیلیے اپنے حلقوں میں پہنچ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔