انٹرنیٹ پابندیوں بارے عالمی فہرست میں پاکستان کا تیسرا نمبر

بھارت 9 کیسز کے ساتھ ایران سے تھوڑا پیچھے ہے، زیادہ تر بندش احتجاج کے دوران ہوئی


این این آئی July 26, 2023
بھارت 9 کیسز کے ساتھ ایران سے تھوڑا پیچھے ہے، زیادہ تر بندش احتجاج کے دوران ہوئی۔ فوٹو: نیٹ

پاکستان رواں برس 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔

پرائیویٹ نیٹ ورک کمپنی سرف شارک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان دنیا بھر میں 42 نئی پابندیوں میں سے تین کا ذمہ دار تھا، جو 9 مئی کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد لگائی گئی تھیں،اْس موقع پر ملک بھر میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر رسائی محدود کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کے پرتشدد حملوں کے بعد منی پور میں انٹرنیٹ کی بندش میں توسیع

سرف شارک کی رپورٹ میں پاکستان کو ایران اور بھارت سے پیچھے ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنھوں نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش سے ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر کو ساڑھے بارہ ارب کا نقصان

ایران میں اس دوران مجموعی طور پر 14 کیسز کے ساتھ انٹرنیٹ میں سب سے زیادہ بندش دیکھنے میں آئیں،بھارت کم از کم 9 کیسز کے ساتھ ایران سے تھوڑا پیچھے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں