حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 373فیصد اضافہ ہوا

ٹماٹر کی قیمت میں 19.71 اضافہ ہوا


Irshad Ansari July 27, 2023
پیاز کی قیمت میں 2.18 فیصد اضافہ ہوا:فوٹو:فائل

ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 3 .73 فیصد رہی۔

ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 19.71 فیصد ، سرخ مرچ کی قیمت میں 28.98، انڈوں کی قیمت میں 4.77 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 4.12 فیصد، لہسن کی قیمت میں 3.09 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو 2.09 فیصد مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے میں آٹے کی قیمتوں میں132.36 فیصد اضافہ، سگریٹ110.75فیصد ، گیس کی قیمتوں میں 108.38فیصد ،چائے کی پتی97.71فیصد ،چاول79.60فیصد ،چینی63.72فیصد ،سرخ مرچ پاؤڈر55فیصد اور چکن54.52 فیصد مہنگا ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں