بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 06 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

بینک سے 50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا


Irshad Ansari July 27, 2023
بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر صفر اشاریہ چھ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سرکلر جاری کر دیا ہے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ٹیکس دہندگان پر بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، اسی طرح وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پاکستان میں غیرملکی سفارتکار یا سفارتی مشن بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ایف بی آر سرکلر کے مطابق بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی لیکن 50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

سرکلر کے مطابق 55 ہزار روپے نکلوانے پر 330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں