زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر54 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک


Business Reporter July 27, 2023
( فوٹو: فائل )

گذشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 جولائی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 54 کروڑ ڈالر کمی سے 8 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی آئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں