زبیر امجد ٹوانہ نئے چیئرمین ایف بی آر وزیر اعظم نے منظوری دیدی

کابینہ نے سرکولیشن سمری منظور کرلی، چیئرمین ایف بی آر تقرری کا نوٹیفکیشن آج متوقع


Irshad Ansari August 01, 2023
عاصم احمد کی رٹائرمنٹ پرچارج سنبھالیں گے، اس وقت ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن ہیں،ذرائع—(فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے افسر زبیر امجد ٹوانہ کو نیا چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے ملک زبیر امجد ٹوانہ کو نیا چیئرمین ایف بی آر لگانے کی منظوری دیدی ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک زبیر امجد ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر لگانے کی سرکولیشن سمری منظور کر لی ہے۔

ملک زبیر امجد ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں،ان کی چیئرمین ایف بی آر تقرری کا نوٹیفکیشن آج متوقع ہے،وہ اس وقت ایف بی آر میں ہی ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن تعینات ہیں، اس سے پہلے وہ چیئرمین ایف بی آر کے اسپیشل اسسٹنٹ(ایس اے) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ عہدہ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہورہا ہے، زبیر امجد ٹوانہ تقرری کے نوٹیفکیشن کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے بعد ایف بی آر اور فیلڈ فارمشنز میں بھی بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں