قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد پر حمزہ خان کا پرتپاک استقبال
قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد پر حمزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کوچ آصف خان، آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام آسڑیلیا کے شہر ملبورن میں منعقد ہونے والے میگا ایونٹ میں پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ جونیئر اسکواش ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ
حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیٸر اسکواش کا ٹاٸٹل جتواکر ایک نئی تاریخ بھی رقم کی۔ جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلٸے جیتا تھا۔
وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کاوشوں سے ملک میں اسکواش کے کھیل کو گراس روٹ کی سطح پر فروغ دیا جارہا ہے۔