ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی پاکستان نے بھارتی درخواست قبول کرلی

ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ اب ایک روز پہلے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا


Muhammad Yousuf Anjum August 01, 2023
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ اب ایک روز پہلے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارت میں کھیلنے کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کرے گی

پی سی بی نے ورلڈکپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی رضامندی ملنے کے بعد آئی سی سی حکام کی مشاورت سے باقاعدہ اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

ترمیم شدہ شیڈول میں پاکستان اور بھارت کا اہم ترین میچ احمد آباد میں اب ایک روز پہلے 14 اکتوبر کو ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہی ہوگا۔

ورلڈکپ کے آغاز سے شیڈول میں تبدیلی لاجسٹک ایشوز جبکہ مذہبی تہوار کی آمد کے باعث کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں