ایف بی آر نے ہدف سے 166 فیصد زائد محصولات حاصل کرلیے

جولائی کا ہدف 534 ارب،538 ارب روپے وصول، 49 ارب کے ریفنڈز بھی جاری


Irshad Ansari August 02, 2023
جولائی کا ہدف 534 ارب،538 ارب روپے وصول، 49 ارب کے ریفنڈز بھی جاری (فوٹو فائل)

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں 16.6 فیصد گروتھ کے ساتھ مقرر ہدف سے زائد کی خالص ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں، ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کومجموعی طور پر49 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کو درپیش معاشی چیلنج کے باوجود ایف بی آر نے کامیابی سے جولائی 2023 کے ہدف سے زائد محصولات جمع کر لیے جو گذشتہ سال اسی مہینے میں جمع کیے جانے والے محصولات کے مقابلہ میں 16.6 فیصد زیادہ ہے۔ 49 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود جولائی 2023ء میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 538 ارب روپے کے خالص محصولات جمع کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زبیر امجد ٹوانہ نئے چیئرمین ایف بی آر، وزیر اعظم نے منظوری دیدی

رواں ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے براہ راست ٹیکسوں میں 30 فیصد کا قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں اس مہینے کے دوران ان لینڈ ریونیو ٹیکسز کی مد میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا، ایف بی آر کی ٹیم کو اُمید ہے کہ اس گروتھ پیٹرن کو باقی سال بھر کے دوران برقرار رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں