پٹرولیم مصنوعات مہنگی پی آئی اے اور نجی ائرلائنز نے کرایے بڑھا دیے

مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا


طالب فریدی August 02, 2023
رش کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا، ائیرلائنز کا موقف:فوٹو:فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے کرایے بڑھا دئیے۔

پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز ائیر بلیو، سرین اور ائیر سیال نے ایجنٹس کو نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔ لاہور اورکراچی کا یکطرفہ کرایہ 35 سے 70 ہزار روپے کردیا گیا۔ اچانک کرایوں میں اضافے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق بھی کرایوں میں اضافہ کا سبب ہے۔ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کیوجہ سے رش بڑھا ہے ۔ رش معمول پر اتے ہی کرایوں میں کچھ کمی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں